مایا حسن کا بچپن میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوئیں، جس کے اثرات نے ان کی شخصیت، سوچ اور ایمان کو گہرا متاثر کیا۔حال ہی میں ماہا حسن نے یوٹیوب پروگرام سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے کم عمری میں پیش آنے والے ہراسانی کے تجربے پر تفصیل سے بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں وہ ایک ایسے شخص کا نشانہ بنیں، جس نے ان کی کم سنی اور نادانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں نامناسب طریقے سے چھوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں