کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ بھارت کے علاقے جالندھر کے قریب اپنے آبائی گاں میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے کے باعث 114برس کی عمر میں چل بسے۔فوجا سنگھ نے اپنی غیر معمولی قوتِ ارادی اور حیرت انگیز فٹنس کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ وہ 100برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنے والے دنیا کے واحد رنر تھے۔ 2011 میں انہوں نے ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ایک سال بعد، 2012 میں، انہوں نے لندن میراتھون میں شرکت کی اور 101برس کی عمر میں 7گھنٹے 49 منٹ کا وقت لے کر کامیابی سے ریس مکمل کی۔ فوجا سنگھ 90 سال یا اس سے زائد عمر کے زمرے میں دوڑنے والے کھلاڑیوں کے متعدد عالمی ریکارڈز کے بھی حامل تھے۔ان کے پاسپورٹ کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش یکم اپریل 1911 درج ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے دوڑ کا آغاز 89 برس کی عمر میں اس وقت کیا جب وہ لندن منتقل ہوئے۔




