نیتن یاہو حکومت گرنے کا خدشہ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت یو ٹی جے حکومت سے علیحدہ ہوگئی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پرتنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک United Torah Judaismنے نیتن یاہو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا اور اب دیگر 6ارکان بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد 120رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب سب کی نگا ہیں 11 سیٹوں والی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرف جاتی ہے۔واضح رہے اسرائیل کے الٹرا آرتھوڈوکس (مذہبی طبقہ) قانون ساز طویل عرصے سے بھرتی بل پر اتحاد چھوڑنے پر خبر دار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں