مریخ کا پتھر لاکھوں ڈالر میں نیلامی کیلئے تیار

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )کائنات کے سربستہ رازوں میں ہمیشہ سے انسان کی دلچسپی رہی ہے، خاص طور پر جب بات آسمان سے آنے والے شہابیوں یا دوسرے سیاروں سے زمین پر پہنچنے والے نمونوں کی ہو۔ نیویارک میں ہونے والی ایک غیرمعمولی نیلامی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جہاں مریخ سے آیا ہوا سب سے بڑا شہابیہ نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ نیویارک کے معروف نیلام گھرسوتھبیز نے اس انوکھے اور قیمتی شہ پارے کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جو صرف ایک پتھر نہیں بلکہ زمین پر موجود مریخ کا سب سے بڑا ٹکڑا ہے۔ یہ شہابیہ ناصرف سائز میں بے مثال ہے بلکہ قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے، اندازا 20 لاکھ سے 40 لاکھ امریکی ڈالر! یہ شہابیہ جسے NWA 16788 کہا جاتا ہے، ایک ایسا پتھر ہے جو کسی عظیم شہابیے کے مریخ سے ٹکرانے پر خلا میں اچھلا اور تقریبا 14 کروڑ میل کا فاصلہ طے کر کے زمین پر آ گرا۔ اسے نومبر 2023 میں نائیجر کے صحراں سے ایک ماہر شہابیہ تلاش کرنے والے نے دریافت کیا۔ اس شہابیے کا وزن تقریبا 25 کلوگرام (54 پانڈ) ہے، اور یہ مریخ سے زمین پر موجود تمام پتھروں میں سے سب سے بڑا ہے۔ سوتھبیز کے مطابق، اس کا حجم تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے اس ٹکڑے سے جو پہلے سب سے بڑا سمجھا جاتا تھا، اور یہ مریخی مواد کا تقریبا 7 فیصد بنتا ہے جو فی الحال زمین پر موجود ہے۔ سوتھبیز کی وائس چیئر پرسن برائے نیچرل ہسٹری، کیساندرا ہیٹن کے مطابق، اس پتھر کے کو لیبارٹری بھیجا گیا جہاں اس کی سائنسی جانچ سے تصدیق ہوئی کہ یہ مریخ ہی کا پتھر ہے۔ اس کی کیمیائی ساخت کو 1976 میں مریخ پر اترنے والے وائکنگ مشن سے حاصل کردہ معلومات سے موازنہ کر کے جانچا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں