ماموں کانجن کے گاؤں554گ ب کا سرکاری تالاب بارشوں کے پانی سے بھر گیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کے گائوں 554 گ ب مسور کا چک میں بارشوں کے پانی سے سرکاری تالاب بپھر گیا،پانی قریبی گھروں میں داخل ہونے سے انہیں شدید نقصا ن پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے انتظامیہ نے توجہ دیکر نکاسی آب کا انتظام نہ کیا تو تلاب سے ملحقہ آباد کاروں کا مالی اور جانی نقصان ہو سکتا ہے ممکنہ متاثرہ لوگوں نے ڈی سی فیصل آباد اور اے سی تاندلیانوالا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاں میں نکاسی آب کے لئے چار کنال نو مرلے پر سرکاری تالاب موجود ہے جسکی سرکاری سطح پر صفائی نہیں ہوئی جس وجہ سے اسکا کافی حصہ سلٹ اور کوڑے کرکٹ سے بھر چکا ہے اسی وجہ سے حالیہ بارشوں کے پانی سے بھر کر ابلنے لگا ہے جسکا پانی اوور فلو ہو کر گلیوں بازاروں اور قریبی غریب رہائشیوں کے مکانوں میں بھر رہا ہے جس سے مکانات کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے کئی مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑچکی ہیں وہاں کے مکینوں کے مطابق اگر تالاب کے پانی کو فوری نکال کر اسکی سطح نیچی نہ کی گئی تو انکے مکانات زمین بوس ہو جائیں گے اور گلی میں نصب بجلی کے پول کے گرنے سے جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے متاثرین نے کہا کہ وہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے عاجز ہیں اگر وہ سر چھپانے سے بھی محروم ہوگئے انکے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گیں کیونکہ تالاب سے اوور فلو ہونے والا پانی ان کے گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں پہنچ چکا ہے انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اے سی تاندلیانوالہ ازکا سحر سے فوری نوٹس لینے اور متاثرین کے گھروں کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں