فیسکو سمندری کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں

سمندری(نامہ نگار)فیسکو سمندری سب ڈویژن کی ٹاسک فورس کے رانا مقصود فاروق اور جمشید اخترکا ایس ڈی او حماد فلک کی سربراہی میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری دوسرے روز محلہ شوکت آباد سے بجلی چوری ہوتی پکڑ لی صارف بجلی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فیسکو کا میٹر اور دیگر نصب تنصیبات آتار لی گئیں اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فیسکو سمندری کی ٹاسک فورس نے کہکشاں کالونی سے صارف کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا ایس ڈی او فیسکو حماد فلک کے مطابق بجلی چور قومی مجرم ہیں انہیں کسی صورت بھی قومی خزانہ کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں