نادرا سنٹروں کی تعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تاجر رہنما اور انجمن تاجران کچہری بازار کے صدرچوہدری خالد جٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں نادرا سنٹروں کی تعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور کم از کم ہر ایم این اے یا ممبر پنجاب اسمبلی کے علاقہ کی سطح پر ایک ایک نادرا سنٹر قائم کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نادرا سنٹروں کی کمی کے باعث قومی شناحتی کارڈز یا ”ب فارم” کیلئے آنے والوں کو نہ صرف سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ لوگ صبح سے لے کر شام تک لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں