موبائل میں مگن ٹریکٹر ڈرائیور نے9سالہ بچے کو کچل دیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) موبائل فون میں مگن ٹریکٹر ڈرائیور نے 9سالہ بچے کو کچل ڈالا، والدین پر سکتہ طاری ہو گیا’ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 583گ ب میں موبائل فون پر مگن ٹریکٹر ڈرائیور نے 9سالہ بچے تیمور ولد ساجد کو کچل دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو بچہ دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی نعش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا، بچے کی اچانک ہلاکت پر والدین سکتے میں آ گئے اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں