کنٹینر کا دروازہ بجلی کے تارکو چھوگیا’محنت کش جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طارق آباد میں سامان اتارنے کیلئے کنٹینر کا دروازہ بجلی کی تاروں کو چھونے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ مانسہرہ کا رہائشی 52سالہ ساجد ولد عبدالرحیم کارگو سروس کے کنٹینر پر ہیلپر کا کام کرتا تھا، وہ طارق آبادمسلم ہائی سکول کے قریب سامان لیکر ایچ اے کارگو پر پہنچا تو جونہی اس نے کنٹینر کا دروازہ کھولا تو وہ قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں کو چھو گیا اور اسکو زوردار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں