PTIکی اعلیٰ قیادت کا ڈیل سے اظہار لاتعلقی،تحریک تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کسی ڈیل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزائیں ہمیں نہیں جھکا سکتیں، باہمی اختلافات ختم’ تحریک کو تیز کرنے جا رہے ہیں۔ آج خیبرپختونخوا ہائوس میں پارٹی کے سارے بڑے ناشتے پر جمع ہوئے۔ بیرسٹر گوہر’ سلمان اکرم راجہ’ اسد قیصر’ عمر ایوب سمیت تقریباً تین درجن ممبران قومی اسمبلی وسینیٹ جرگہ ہال میں ناشتے پر موجود تھے۔ عالیہ حمزہ چیف آرگنائزر پنجاب بھی ناشتے میں تھیں۔ ان سے سارے رہنما بے تکلفی سے گفتگو کرتے رہے حالانکہ یہ سارے رہنما انہیں لاتعلقی کرتے رہے ہیں۔ ان رہنمائوں نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی وفاداریاں پارٹی سے ہیں دراصل 9مئی کو وہ اپنی اہلیہ کی علالت کے وجہ سے کراچی میں تھے اس لئے وہ بری ہوئے ان کی رہائی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں