گندم کے کاشتکاروں کی معاونت اورپیداوار میں اضافے کیلئے پلان تیار

لاہور (بیوروچیف) گندم کی کاشت سے قبل حکومتِ پنجاب نے کاشتکاروں کی معاونت کے لیے وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جامع پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافہ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا،گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،مریم نوازنے ہدایت دی کہ چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔گندم کی کاشت سے قبل 100ارب کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیدوار کے لئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں