فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یوم آزادی جھنڈ ے لہرانے نعرے لگانے ریلیاں نکالنے کا دن نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنے آبا اجداد کی لاکھوں قربانیو ں کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں اور اس کا زیادہ تر کریڈٹ ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے جن کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر سرحدوں پر ہماری حفاظت کیلئے دشمن سے برسر پیکار ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ اس دن کی افادیت کو باجے بجاکر موٹر سائیکل کے سلنسر نکال کر اور تقریریں کرنے کی بجائے عملی طور پر ملکی تعمیر و ترقی استحکام بقا کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی دنیا کی تاریخ میں ایک ایسے دن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔




