جشن آزادی کی تقریبات کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

سرگودہا (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی نگرانی میں ضلع بھر کی تمام ساتوں تحصیلوں میں جشن آزادی کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مقامات، بازاروں، پارکس، چوراہوں اور اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ گھروں اور دفاتر پر پرچم لہرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو بھی قومی رنگوں سے مزین کیا جا رہا ہے ۔ شام کے وقت شہر اور تمام تحصیلوں میں چراغاں اور آرائش و زیبائش کے مناظر عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں