جشن آزادی پر گھریلو ہنرمندی کیلئے مقابلوں کی تیاریاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت “حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک جشنِ آزادی و معرکہ حق کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو ہنرمندی کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں ضلع بھر سے شہری اپنے گھروں میں تیار کردہ نمونے جمع کروا سکیں گے۔ محکمہ صنعت و حرفت کے مطابق اس مقابلے کا مقصد مقامی دستکاری کو فروغ دینا اور باصلاحیت افراد کو اپنی مہارت کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے کو 10ہزار روپے، دوسری پوزیشن کو 5ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کو 3ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔انتظامیہ نے تمام شرکا سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے تیار کردہ نمونے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزائن کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔نمونے جمع کروانے کی آخری تاریخ 12اگست مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقام صنعت زار، ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم، ٹوبہ ٹیک سنگھ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں