اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سفارش پر پاکستان میں46جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق پاکستان میں 46جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی اے کوان ایپس کی بندش کے حوالے سے لکھا تھا۔ترجمان کے مطابق یہ ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں، غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اورسم معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھی کر رہی تھیں، ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔




