بجلی اور گیس کے نرخ فوری طور پر کم کئے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن آج یہ طبقہ خود شدید مشکلات سے دوچار ہے ، صنعتکاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرح چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دینے کیلئے اسکیمیں دی جائیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخ فوری طور پر کم کیے جائیں،ٹیکس نظام کو سہل اور شفاف بنایا جائے تاکہ تاجر آسانی سے کاروبار جاری رکھ سکیں،ہر مارکیٹ کے حجم کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ریلیف پیکیج دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں