پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلی بار اپنی نوعیت کا منفرد اسکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف اضلاع کے 40سکولوں میں پروگرام کا آغاز ہوگا،نیوٹریشن پروگرام کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو صحت بخش لنچ باکس فراہم ہونگے،بچوں کے لنچ باکس میں چاول، سبزیاں، دالیں اور دیگر صحت مند غذائیں شامل ہوں گی،پروگرام کی فنڈنگ کیلئے افسران و ملازمین اپنی تنخواہیں بھی بطور عطیہ دیں گے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی تین تنخواہیں، افسران دو اور ملازمین ایک تنخواہ پروگرام کیلئے دیں گے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف این جی اوز کیساتھ اشتراک کریگی،بچوں کی صحت و تندرستی کا تین ماہ بعد باقاعدہ اسسمنٹ کیا جائے گا،اسسمنٹ میں گروتھ، نظر کی بہتری اور مجموعی صحت کو جانچا جائے گا،لنچ باکس کی تیاری سے تقسیم تک تمام مراحل کی مانیٹرنگ فوڈ اتھارٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں