نعت رسول مقبولۖ پر ٹک ٹاک بنانے والے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نعت رسول مقبولۖ پر ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے میاں بیوی کیخلاف 295اے ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے ہیڈ کانسٹیبل خطیب الرحمن نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فرخ محمود ولد محمود سکنہ بلال ٹائون نے نعت رسول مقبولۖ پر ٹک ٹاک بنائی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو کھڑا کر کے مختلف انداز میں اشارے اور کنائوں کرتا ہوا پایا گیا اور نعت رسول مقبولۖ پر گستاخانہ اشارے کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنائی، جسکی وجہ سے لوگوں کے جذبات کو مجروع کیا گیا جس پر تھانہ ملت ٹائون پولیس نے میاں بیوی کیخلاف 295 اے ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں