ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ رچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر علی فضل سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکار علی فضل کے لیے یہ سال بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے مرزا پور: دی مووی جیسی ہٹ فلم دی اور پرائم ویڈیو انڈیا کی کرائم سیریز راکھ اور لسٹ اسٹوریز 3 میں شکن بترا کے سیگمنٹ جیسے پروجیکٹس میں کام کیا۔حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ان کی اہلیہ و اداکارہ رچا چڈھا نے علی فضل کی کامیابی اور اس سفر کے بارے میں بات کی جو انہوں نے جدوجہد کے دنوں سے لے کر کامیابی کے موجودہ دور تک طے کیا ہے۔




