راحت فتح علی کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی دبئی یاترا

دبئی (شوبز نیوز) معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے دبئی میں اپنے حالیہ قیام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، جن میں ان کی پرتعیش سفری مصروفیات اور بھارتی اداکارہ مونیا رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے۔شاہ زمان علی خان کا تعلق معروف فتح علی خان خاندان سے ہے، وہ حالیہ عرصے میں اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ مختلف کنسرٹس میں پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ وہ ڈرامہ سیریلز زنجیریں اورشرپسند کے اوریجنل سانڈ ٹریکس بھی گا چکے ہیں۔حال ہی میں ایک پرفارمنس کے بعد شاہ زمان علی خان دبئی میں نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے ہوٹل میں قیام، سفر اور دیگر مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ان کی جانب سے شیئر کیے گئے فوٹو ڈمپ میں بھارتی اداکارہ مونیا رائے کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شامل تھی۔تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، خاص طور پر مونی رائے کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور بعض صارفین نے شاہ زمان علی خان کو مشورے بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں