ضلعی انتظامیہ ٹوبہ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے اور سیلابی ریلے کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کیپٹن عادل کے ہمراہ سیلاب کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران کو کنٹرول روم میں جاری مانیٹرنگ سسٹم، رپورٹس اور معلومات کے تبادلے پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ افسران نے مختلف محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ آبادیوں کی محفوظ نقل مکانی اور ریلیف سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فلڈ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری براہِ راست نمبر 046-9201003پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایس ڈی او ایریگیشن طلحہ گل کے مطابق کمالیہ سے 70ہزار کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جو دریائے راوی کے راستے ہیڈ سدھنائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ریلے کی مانیٹرنگ اور حفاظتی انتظامات مسلسل جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں