پاکستان ریلویز کی کروڑوں کی اراضی قبضہ گروپوں کے نرغے میں

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں پاکستان ریلویز کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی قبضہ گروپوں کے نرغے میں آ گئی۔ریلوے اسٹیشن سے ریلوے پھاٹک کبوترا نوالہ قبرستان ریلوے کی ریلوے پٹری سے ملحقہ کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ گروپوں نے قبضہ جما لیا ہے۔ ایک نجی سکول کے مالکان نے سائیکل سٹینڈ بنا لیا بیشتر افراد نے مویشیوں کے باڑے بنائے ہوئے ہیں بعض افراد نے فصلات اور سبزیاں کاشت کی ہوئی ہیں۔ ریت، بجری اور اینٹوں کا کاروبار کرنے والوں نے اینٹیں، بجری اور ریت وغیرہ رکھ کر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ لوگوں نے سنوکر کلب بنائے ہوئے ہیں۔ ریلوے پھاٹک لاری اڈا پر فروٹ فروش مافیا قابض ہوگیا ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ متعلقہ ریلوے حکام نے مبینہ طور پر طمع نفسانی کی خاطر قبضہ مافیا کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔ مقامی شہریوں نے پاکستان ریلوے کے وزیر محمد حنیف عباسی ودیگر متعلقہ حکام کے کی توجہ اس اہم معاملہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے محاسبہ کی نکیل ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں