لاہور(سپورٹس نیوز)مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں 29 سالہ عامر جمال نے اعتراف کیا کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے پر حیران تھے اور اعلان سے قبل بورڈ کے کسی بھی رکن نے رابطہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جو کچھ میری قسمت میں لکھا ہے میں ہر حال میں وہ محنت سے حاصل کروں گا۔واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ نے 19 اگست کو 2025ـ26 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا جس میں سے اے کیٹیگری ختم کردی گئی۔




