سوہائے علی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو شوہر کی تصاویر شیئر کر کے مسترد کر دیا۔سوہائے علی ابڑو کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو اپنی منفرد اداکاری اور ہر کردار میں جان ڈال دینے کی صلاحیت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی، کیونکہ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سے متعلق تصاویر اور اپ ڈیٹس کی عدم موجودگی کو نوٹ کیا تھا۔اس صورتِ حال کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں