شاہین آفریدی کو ریڈبال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وسیم اکرم

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹ سٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیئے ہیں۔وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے سٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پیسہ تو آ جائے گا لیکن یہ بھی سوچنا ضروری ہے کہ میں کون سی روایت چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ریٹائر ہونے کے بعد لوگ کہیں کہ یہ ایک اچھا کھلاڑی تھا، یہ بہت اہم ہے۔ اپنے کیرئر کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بڑوں سے یہ سیکھا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر رہی ہو تو تم میدان میں جا اور کھیل کر دکھا اور اگر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہو تو کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں