ضمنی الیکشن ،انتخابی مہم میں ن لیگ کے امیدوار سرفہرست ،دیگر خاموش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کمپیئن سب سے آگے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96′ این اے104 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-98 میں ضمنی انتخابات 5اکتوبر کو ہو گا تو الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ امیدواروں اور سیاسی دھڑوں کے ڈیرے آباد ہو گئے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور امیدواروں کے سپورٹرز نے میٹنگز اور گھر گھر مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے اور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی طرف سے بھرپور انداز میں کمپیئن کی جا رہی ہے اور مسلم لیگی امیدوار تنظیمی عہدیدار اور سیاسی کارکنوں نے ووٹرز سے مسلسل رابطوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ لیگی امیدوار گلی’ محلوں اور اپنے علاقوں میں بھرپور انداز میں کمپیئن کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ مسلم لیگی امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں