گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے مسافر خاتون سمیت دیگر کا مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہو ا ہے کہ چک نمبر179گ ب کے محمد بنیا مین کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور تلاشی لیتے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کے چار تولے طلائی زیورا ت چوری کر لئے۔دریں اثناء چک نمبر304ج ب کی ام رباب موٹر سائیکل رکشہ پر سوار جا رہی تھی کہ نامعلوم چور خواتین نے دوران سفر اس کا پر س چوری کر لیا جس میں60ہزارروپے ،مالیت کا موبائل فون ودیگر ضروری دستاویزات موجود تھیں۔ جبکہ محلہ اسلام پورہ کے عمران کا چارجنگ پر لگاہواتھا30ہزارروپے مالیت کا موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کر لیا۔دریں اثناء چک نمبر349ج ب کے سمسون بہادرکی حویلی میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور اس کی70ہزارروپے مالیت کی بکری چوری کر کے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




