پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوری خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شعبہ خواتین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سا بق ایم پی اے نور النسا ملک نے کہا کہ لوگ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہیں ہیں ، غربت اور فاقوں نے عوم کا جینا محال کر دیا، عوام کو مہنگائی، غربت، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا، غریب غریب تر ہوگیانوجوان قائد بلاول بھٹو نے اپنی شاندار جمہوری بصیرت کی بدولت عالمی سطح پرسفارت کاری کے ذریعے کم عمری میںملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔انشاء اللہ آنے والے الیکشن میںایک بڑی عوامی قوت کے ذریعے ملکی حکمرانی کا عہدہ سنمبھالیں گے آج بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور نظریاتی جیالے عوامی حکمرانی ،جمہوری خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں،غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا تاجر مزدور ،کسان ،کنگال اور مہنگائی آسما ن پر پہنچ چکی ہے عام آدمی کو دن کے وقت تارے نظر آنے لگے ہیں ۔شہید بی بی کا بیٹا بلاول انشاللہ آئندہ عوامی قوت سے وزیراعظم پاکستان ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں