نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر صفایا کر گئے

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر کا صفایاکر گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر424ج ب کے الیاس کے گھر میں نامعلوم چور تالے توڑ کر داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی اورسواپانچ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیوارات چوری کر کے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں