راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

شارجہ (سپورٹس نیوز) افغانستان ٹیم کے کپتان اور آل رانڈر راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔26 سالہ راشد خان ٹی20 کرکٹ میں 165 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں،انہوں نے اسی میچ کے دوران پہلے ٹم ساوتھی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر ان کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کے 36 سالہ بولر ٹم ساوتھی نے 164 وکٹیں 126 میچز میں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف 98 میچز میں اپنے نام کیا ہے’ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔کپتان محمد وسیم کے 67 اور راہول چوپڑا کے52رنز رائیگاں گئے ۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور شرف الدین اشرف نے تین، تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں