لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی بریانی کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بریانی کے ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ خوشوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ ہیئر اسٹائلسٹ سے بال بنوا رہی ہیں اور ایک تصویر میں سیلفی لے رہی ہیں۔رمشا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اسٹار ملے گا۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رمشا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بریانی میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ خوشحال لیڈ رول میں موجود ہیں۔اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے انہیں میں زندگی سے نکال دیتی ہوں۔اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ نے میری تنہا پرورش کی، جس کی وجہ سے میری والدہ مجھے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہتی رہتی تھیں




