چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او عبداللہ احمد، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ افسران نے سیلاب متاثرین سے ملاقا ت کی،خیریت دریافت کی، کھانا اور راشن تقسیم کیا۔ افسران نے مختلف علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو سیلاب متاثرین سے رابطے میں رہنے اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوعبداللہ احمد، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا کہنا تھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی و امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔




