کراچی (شوبز نیوز) ڈراما میں منٹو نہیں ہوں میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانس دکھانے پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جس پر اداکار ہمایوں سعید نے مقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معاشرتی حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مقبول ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے، ڈرامے کے تمام کردار نمایاں ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر اس ڈرامے پر کافی گفتگو کی جاتی ہے۔ڈرامے کو جہاں پذیرائی مل رہی ہے وہیں اس میں استاد اور طالب علم کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے، خاص طور پر ناظرین کو منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کا فرق بھی پسند نہیں آ رہا۔حال ہی میں میں منٹو نہیں ہوں کے اداکار ہمایوں سعید نے اداکار اذان سمیع خان کے ہمراہ ملیحہ رحمان کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے استاد اور طالب علم کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے پر اپنا موقف پیش کیا۔




