سیلاب متاثرین کی بحالی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے

گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبد الرشید حجاز ی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی ناگہانی قدرتی آفت کے متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں۔ انکی مدد اور بحالی ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم سب کو مصیبت کی اس گھڑ ی میں سیلاب زدگان بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے ناظم اعلیٰ میاں محمد افضل، ناظم مالیات محمد ریاض چوہدری سے اپنے آفس میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سرفراز حسن، حافظ اقبال چوہدری اور شیخ محمد عثمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس کے قائدین، نوجوان، کارکنان سیلاب زدگان کی ہر جگہ امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں