حضور نبی کریمۖ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے کہا کہ عشق رسولۖ ہی مسلمان کی اصل قو ت ہے۔ آج ہم دین اور سیرت طیبہ سے دوری اختیار کر کے مشکلات میں پڑ گئے ہیں۔ سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیاں سنوار سکتے ہیں، حضور نبی کریمۖ کا اسوہ حسنہ پوری امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہے، تحفظ عقیدہ نبوت ہمارا دینی فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ سرکارۖ کے میلاد کا جشن منانے سے قلبی اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے، ڈگرا نواں روڈ سمندری روڈ پر سیکرٹریٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے کہا کہ عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا یمان نامکمل ہے، ہمیںچاہیے کہ پیارے نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں