فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتۖ قانون کا روز محشر تک ہر حال میں دفاع کیا جائے گا ، اس عظیم مشن کی کامیابی پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر اللہ کریم کڑوڑ ہا رحمتوں کا نزول فرمائے،جب عاشق رسول قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 90سال سے لٹکا ہوا فتنہ قادیانیوں کا سنگین اہم مسئلہ ختم نبوت حل کروادیااور مرزائیوں کو آئین پاکستان میں تمام مسالک کے علمائے کرام کی مشاورت و معاونت کے بعد اقلیت ڈ کلئیر کرتے ہوئے کافر قراردیا پا کستا ن پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ7ستمبر1974 کے بعد کوئی بھی احمدی یا مرزائی مسلمان نہ کہلائے گا اور نہ ہی لکھے گا۔




