میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بہتری آئی،مائیک ہیسن

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 13 میں سے 10ٹی 20 میچز جیتے ہیں، جو اچھی علامت ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ 20 برس قبل میں نے موجودہ افغان ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کو نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اوٹاگو والٹس کی جانب سے پہلی بار موقع دیا تھا۔اُن کا کہنا ہے کہ ٹروٹ نے ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھاہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 فارمیٹ میں اچھا جا رہا ہے، 10 میچز میں اسے فتح ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں