نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 2 بچوں کی ماں شہناز بیگم کو ان کے شوہر نے طلاق دے دی، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور باڈی بلڈنگ کے میدان میں کئی عالمی اور ایشین مقابلوں میں تمغے جیت لیے۔باڈی بلڈر شہناز بیگم کا تعلق چنائی کے کوڈونگائیور سے ہے۔ انہوں نے اپنا گریجویشن مکمل کر لیا ہے اور اب جم جا کر باڈی بلڈنگ کے شعبے میں نام کمایا ہے۔




