محمد نواز کی افغانستان کیخلاف فائنل میں ہیٹ ٹرک

شارجہ (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اسپنر محمد نواز نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کر دی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپنر T20I کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں فہیم اشرف اور محمد حسنین شامل ہیں.نواز نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک میڈان اوور بھی شامل ہے۔محمد نواز کو شاندار کارکردگی پر نہ صرف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں