مشہور کامیڈین کا اسٹیج شو سے دوری اختیار کرنیکا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے وقفہ لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں دی ہیلتھ اپ ڈیٹ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔38سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا’ میں گزشتہ10سال سے ٹور پر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں