نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اور سینئر ڈرامہ نگار و شاعر خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے ڈراموں پر تنقید کا جواب دے دیا۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے تمام پراجیکٹس پر تنقید کرتے ہیں جس میں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان شامل ہیں۔نادیہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہی نہیں، البتہ عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان کے ساتھ کام کرنے کا ضرور سوچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں