جیوجتسو چیمپئن شپ’ UAE نے 18 میڈل جیت لئے

ابوظہبی(سپورٹس نیوز)ایشیائی جیوجتسو چیمپئن شپ میں یو اے ای کے کھلاڑیوں نے 6 طلائی تمغوں سمیت 18 میڈل جیت لئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ”وام” کے مطابق ساتویں اے جے پی ٹور ایشیا کانٹی نینٹل جیوجتسو چیمپئن شپ کے اختتامی دن متحدہ عرب امارات کے مختلف کلبز اور اکیڈمیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 تمغے جیت لیے، جن میں 6 سونے، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔یہ کامیابی اماراتی جیوجتسو کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جاری فتوحات میں ایک اور سنگ میل ہے۔یہ چیمپئن شپ ابوظہبی جیوجتسو پرو کے زیرِ اہتمام 5 سے 7 ستمبر تک مبادلہ ایرینا ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں