ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے ابھیشیک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے بعد ہونے والے مشکل وقت کا ذکر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے پردے کے پیچھے چلے جانے کے اپنے فیصلے پر روشنی ڈالی۔یہ ایک سوچا سمجھا قدم تھا میں نے خود کو ایک خول میں سمیٹ لیا تھا۔ میں اپنے غم کو سب کے سامنے لانے کے لیے تیار نہیں تھی، میں نے باوقار خاموشی کو ترجیح دی کیونکہ میری فطرت ہی ایسی ہے۔ میں ہمیشہ کم بولنے والی عورت رہی ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوارمیں سے ایک تھا۔




