51سالہ ارمیلا نے اپنے مشہور گانے پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی فلم رنگیلا کی ریلیز کے30سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ارمیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر مداحوں کیساتھ اپنی 1995 کی فلم کے اپنے مشہور گانے رنگیلا رے پر اپنے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا گانا رنگیلا رے بیحد مشہور ہوا تھا۔ حالیہ ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک زیب تن کی ہوئی ہیں اور اس گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ اداکارہ 51 سال کی ہیں اور تیس برس بعد اپنے اس گانے پر پرفارم کر رہی ہیں۔مداحوں نے ارمیلا کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں