ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء فروری تامارچ ہونیکا امکان

دبئی (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کرانے کا امکان ہے۔ ٹی20 ورلڈ کے میچز کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایونٹ کے میچز میں بھارت میں کم از کم 5 اور سری لنکا میں 2 وینیوز پر ہوں گے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس کے وینیو کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہوگا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی، آئی سی سی میگا ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔آئی سی سی نے تاریخوں سے متعلق ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو آگاہ کردیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے 15 ٹیمیں تصدیق کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں