وحید مراد سیٹ پر سب کو تنگ کرتے تھے’ نشو بیگم

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نشو بیگم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیجنڈری اداکار وحید مراد سیٹ پر سب کے ساتھ شرارتیں کیا کرتے تھے اور کئی بار انہیں اتنا تنگ کرتے کہ وہ رو بھی دیا کرتی تھیں۔نشو بیگم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وحید مراد کو یاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وحید مراد پاک و ہند کے وہ ہیرو تھے جو آج بھی بے حد مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے آج بھی موجود ہیں، جو ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی نقل کرتے ہیں۔نشو بیگم کے مطابق وحید مراد ایک بڑے برانڈ کی حیثیت رکھتے تھے’ بڑی بڑی آنکھیں، لباس پہننے کا انداز اور بولنے کا طریقہ سب ہی دلکش تھا، وہ جب کبھی بھی کسی لڑکی کی آنکھوں میں دیکھتے تھے تو وہ ضرور ان سے متاثر ہوتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں