ابھیشک بھی اپنے نام کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر عدالت پہنچ گئے

دہلی (شوبز نیوز) اہلیہ ایشوریا رائے کے بعد بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن بھی اپنے نام، تصاویر اور آواز کو اجازت کے بغیر استعمال کرنے کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ابھیشیک بچن نے بھی دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں انہوں نے اپنی شخصیت کے حقوق (Personality Rights) کے تحفظ کی استدعا کی ہے۔شوبز ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اداکار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کے نام اور تصاویر آن لائن بغیر اجازت استعمال کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں