افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیتی’ کاجل اگروال

ممبئی (شوبز نیوز)تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے پرستاروں کو اپنی خیریت اور بالکل محفوظ ہونے سے آگاہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں مثبت سوچ اور سچائی پر فوکس کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ 40 سالہ کاجل اگروال ان دنوں اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی زد میں ہیں۔اس حوالے سے غیر مصدقہ رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسی ہیں۔ یہ افواہیں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں