ڈراموں میں زیادہ کام نہ کرنیکی وجہ غیر معیاری مواد ہے۔ ثروت گیلانی

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ ڈراموں میں زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ غیر معیاری مواد ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈراموں میں لمبے عرصے کے بعد واپسی کی وجہ نئی ڈرامہ سیریل “بریانی “ہے کیونکہ اس کی کہانی مارپیٹ والے ڈراموں سے ہٹ کر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسٹری کو ایسے ڈرامے بھی بنانے چاہیے جس میں ایک گھریلو عورت کو مضبوط عورت طور پر پیش کیا جائے نہ کہ ہر ڈرامے میں اس کو مرد سے مار کھاتے ہوئے دکھایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ڈراموں کی وجہ سے میں ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں