کم عمری میں ہی ذمہ داریاں عائد ہو گئی تھیں

لاہور (شوبز نیوز)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر گھر کے بڑے فرد ہونے کی وجہ سے کم عمری ہی ذمہ داریاں عائد ہوگئی تھیں اور انہوں نے 12 سال کی عمر می ہی خاندان کو سنبھالنا شروع کیا۔عرفان کھوسٹ نے نجی ٹی وی سے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ والدین کے کم عمری میں چلے جانے کے بعد ان پر گھر کی ذمہ داریاں عائد ہوئیں اور انہوں نے بہنوں اور بھائیوں کی پرورش کے لیے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی ڈیلیوری بوائے کا کام بھی کرنا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں